۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایرانی سفیر، مدرسہ جامعہ الولایہ کا دورہ

حوزہ / جمہوری اسلامی ایران کے پاکستان میں متعین سفیر نے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کے زیر سرپرستی قائم مدرسہ "جامعہ الولایہ" کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمہوری اسلامی ایران کے پاکستان میں متعین سفیر سید محمد علی حسینی نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے زیر سرپرستی قائم مدر سہ جامعہ الولایہ کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے اس دورہ کے دوران مدرسہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب سے بھی ملاقات کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید محمد علی حسینی کو مدرسہ میں جاری تدریسی عمل اور آئندہ کے تعلیمی اہداف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .